امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے اختتام کا آغاز کر دیا،جواد ظریف

پومپیوکے مطابق سلیمانی کی ہلاکت پر عراقی عوام نے جشن منایا،جنازے میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس کا جواب ہے،بیان

اتوار 5 جنوری 2020 12:15

امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے اختتام کا آغاز کر دیا،جواد ظریف
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2020ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے اختتام کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایالیکن لاکھوں عراقیوں نے جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کواس کا جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔تاہم اب انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پرحملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا، لاکھوں عراقیوں نے جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔