فواد چوہدری کا ایک اور سینئراینکر کو تھپڑ

محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکر کے ساتھ جھگڑا، وفاقی وزیرنے سینئراینکر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا: ذرائع

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 5 جنوری 2020 16:12

فواد چوہدری کا ایک اور سینئراینکر کو تھپڑ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار 5 جنوری2020) : فواد چوہدری کا ایک اور اینکر کو تھپڑ، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکر کے ساتھ جھگڑا، وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اینکر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ جہانگیر ترین، اسحاق خاکورانی اور فواد چوہدری آپس میں بات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹی وی اینکر کے آتے ہی وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔ مذکورہ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق ان پر الزام لگایا تھا۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑمارا جس سے وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تقریب میں موجود شخیات نے بیچ بچاؤ کرایا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے قبل فیصل آباد میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔