فواد چوہدری کا اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں، ایسے صحافیوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 5 جنوری 2020 16:40

فواد چوہدری کا اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کا معاملہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 5 جنوری 2020) : فواد چوہدری کا اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اینکرمبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے صحافیوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔
یاد رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکرمبشر لقمان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے مبشر لقمان کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ جہانگیر ترین، اسحاق خاکورانی اور فواد چوہدری آپس میں بات کر رہے تھےکہ ٹی وی اینکرمبشر لقمان کے آتے ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔ مذکورہ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق ان پر الزام لگایا تھا۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑمارا جس سے وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تقریب میں موجود شخیات نے بیچ بچاؤ کرایا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے قبل فیصل آباد میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔