سرفراز احمد کی قومی انڈر 19اسکواڈ سے ملاقات
موجودہ اسکواڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ2020 جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے : سابق کپتان
پیر 6 جنوری 2020 21:18
(جاری ہے)
وکٹ کیپر بیٹسمین کی قیادت میں پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد38 رنز سے شکست دی تھی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے باوجود سرفراز احمد کی شاندار قیادت اور فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو محض 71 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لییمنتخب کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہ اسکواڈورلڈکپ جیتنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ گذشتہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا،دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں کامیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل تھی جس کے باعث انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ روحیل نذیر اچھے کھلاڑی ہیں اوربطور وکٹ کیپر بیٹسمین وہ بہترین فارم میں ہیں جس کا فائدہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ہوگا۔32 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہیکہ انڈر 19 کرکٹ ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ وہ خود ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت بیشتر کھلاڑی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ذریعے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں بھی کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد قومی ٹیم کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔دوہزار چھ میں کامیابی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھاکہ وہ ورلڈکپ یادگار تھا، انہوں نے کہا کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف لو اسکورنگ میچ میں کامیابی حاصل کرنا بڑی فتح تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.