سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا سینئر تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 7 جنوری 2020 19:53

لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعا مغفرت اور رحیم اللہ یوسفزئی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔