نواب صدیق علی خاں کی46 ویں برسی( کل)منائی جائے گی

بدھ 8 جنوری 2020 17:33

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2020ء) پاکستان کی جدوجہد آزادی کے معروف رہنما ء نواب صدیق علی خاں کی46 ویں برسی( کل)9 جنوری بروز جمعرات کومنائی جائے گی وہ 1900میں ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے 1935میں مرکزی مجلس قانون ساز کے رکن بنے اور قیام پاکستان کے بعد پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علیخاں کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر ہوئے وہ خواجہ ناظم الدین ،محمد علی بوگرہ اور حسین شہید سہروردی کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے اور 1958سی1961 تک ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے وہ 9جنوری 1974کو وفات پاگئے تھی-