پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں استحکام آنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی

جمعہ 10 جنوری 2020 01:14

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2020ء) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں استحکام آنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں32ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناڈھائی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت32ڈالرکی نمایاں کمی سی1548ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی سی90500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2141روپے کی کمی سی77590روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔