وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی آلات کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب

.5ایکڑ تک زمین و کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک درخواست دینے کا اہل ہوگا ، ترجمان

جمعہ 10 جنوری 2020 19:40

لاہور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زیرو ٹیلج ڈرل ،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے درخواستیں طلب کر لیں،اس ضمن میں ایسے کاشتکار/ مزارع/ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو درخواست دینے کا اہل ہوگا جبکہ زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گا،ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشتکار درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.

(جاری ہے)

pk سے ڈاؤن لوڈ یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں،درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات یا مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے،اس سکیم کے تحت کاشتکار کو حاصل کردہ زرعی آلات/ مشینری 3 سال تک دوسرے کاشتکاروں کو کرایہ پردینے کی پابندی جبکہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں 15 یوم کے اندرمنظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات یا مشینری کی بکنگ کروانا ہوگی،زرعی آلات/مشینری کی آلاٹمنٹ کے متعلق الاٹمنٹ کمیٹی/ ناظم اعلیٰ زراعت(توسیع)کا فیصلہ حتمی ہو گا،اسی طرح کاشتکار کو شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ اور فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے کے اشٹام پیپر پر بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہو گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ مکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 15 جنوری2020ئتک وصول کی جائیں گی،مزید معلومات کیلئے کاشتکار متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :