جامعہ کراچی: سیمینار بعنوان: ’’شرح پیدائش میں اضافے اور ماحولیاتی نقصانات کی روک تھام کے لئے پائیدارحل‘‘ 14 جنوری کو ہوگا

جمعہ 10 جنوری 2020 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اور انوائرمینٹل اسٹڈیز کے زیر اہتمام اور گلوبل گرین کے اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان: ’’شرح پیدائش میں اضافے اور ماحولیاتی نقصانات کی روک تھام کے لئے پائیدارحل‘‘ بروزمنگل 14 جنوری 2020 ء کو صبح 10:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات سینیٹرمرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے۔