ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر34لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب8کروڑ48لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

ہفتہ 11 جنوری 2020 01:21

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2020ء) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر34لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب8کروڑ48لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق3جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں34لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ذخائر کی مجموعی مالیت 18ارب8کروڑ48لاکھ ڈالر ہوگئی جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائرایک کروڑ43لاکھ ڈالرکے اضافے سی11ارب50کروڑ37لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں1کروڑ9لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر گھٹ کر6ارب58کروڑ11لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

دوسری جانب امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155 روپے 30پیسے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز یہی ڈالر 155 روپے 70 پیسے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر 154.90 میں فروخت ہو رہا ہے۔ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا۔یورو کی قدر میں بھی 50پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید2پیسے کی کمی سی155روپے سے گھٹ کر154.88روپے اور قیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155.98روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.40روپے سے گھٹ کر155.30روپے اور قیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی172.50روپے سے گھٹ کر172روپے اور قیمت فروخت174روپے سے گھٹ کر173.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سی203روپے سے گھٹ کر202روپے اور قیمت فروخت 204.80روپے سے گھٹ کر203.80روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے اور قیمت فروخت41.55روپے سے گھٹ کر41.50روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے گھٹ کر42.20روپے اور قیمت فروخت42.55روپے سے گھٹ کر42.50روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 23روپے سے گھٹ کر22.90روپے ہوگئی۔