بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی میں 11 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد وطن بھجوائے

ہفتہ 11 جنوری 2020 19:47

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی میں 11 ارب 30 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر ) کے دوران 11394.91 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران11030.01 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، اس طرح ترسیلات ِ زر میں 3.31 فیصد نمو ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت2097.23 ملین ڈالر رہی جونومبر 2019ء کے مقابلے میں 15.25فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2018ء کے مقابلے میں20 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2019ء کی بلحاظ ملک تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب472.94 ملین ڈالر،427.56 ملین ڈالر،357.45 ملین ڈالر، 324.57 ملین ڈالر،205.73 ملین ڈالر، اور56.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ دسمبر2018ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب414.59 ملین ڈالر،351.19 ملین ڈالر،276.29 ملین ڈالر،267.79 ملین ڈالر،174.42ملین ڈالر اور 47.48 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

دسمبر 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 252.56ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2018ء میں ان ممالک سی216.35ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔