اوکاڑہ، عوامی شمولیت سے کلین اینڈ گرین مہم کے اہداف جلدی حاصل کیے جاسکتے ہیں، اے ڈی سی ریونیو

اتوار 12 جنوری 2020 18:45

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رؤف احمد نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی اورپودے لگانے کی مہم میں جہاں سرکاری ادارے اقدامات کر رہے ہیں وہیں پر عام شہری بھی اس میں آگے آئیں تو ہم وقت سے پہلے کلین اینڈ گرین مہم کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کار پوریشن اوکاڑہ فدا افتخار میر کے ہمراہ شہر میں صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

اے ڈی سی آر رؤف احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین مہم بھر پور انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس بنانے اور پودے لگانے کا عمل جاری ہے، سرکاری دفاتر اپنی ملحقہ سٹر کات اور لانز کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چھٹی کے روز ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ صفائی پر مامور عملہ اور پودے لگانے والے سٹاف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے بہتر بنانے کے لئے ہر شخص کو ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے ہر شہری اپنے گھر اور اس سے ملحقہ سٹر کوں اور گرین بیلٹس کو صاف رکھنے میں اگر سرکاری اہلکاروں کا ساتھ دے تو جاری مہم تھوڑے عرصہ میں نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے ۔

اس موقع پر فدا افتخار میر نے ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم اور خصوصاًًً اوکاڑہ شہر میں اس سلسلہ میں بنا ئی گئی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی ۔