میں نے کوئی نائٹ کلب یا کسینو نہیں بنایا ایک سپورٹس منصوبہ بنایا جسے جرم بنا دیا گیا، احسن اقبال

کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف کو ضائع کر دیا گیا ،جو کام چالیس کروڑ میں مکمل ہونا تھا اب اس پر اربوں لگیں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 13 جنوری 2020 15:29

میں نے کوئی نائٹ کلب یا کسینو نہیں بنایا ایک سپورٹس منصوبہ بنایا جسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں نے کوئی نائٹ کلب یا کسینو نہیں بنایا ایک سپورٹس منصوبہ بنایا جسے جرم بنا دیا گیا،کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف کو ضائع کر دیا گیا ،جو کام چالیس کروڑ میں مکمل ہونا تھا اب اس پر اربوں لگیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی ہے، عمران خان نے اس منصبوے کی فنڈنگ روک کر اسے کھنڈر بنایا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف کو ضائع کر دیا گیا ،جو کام چالیس کروڑ میں مکمل ہونا تھا اب اس پر اربوں لگیں گے ،اصل مجرم تو عمران خان ہیں جن کے کہنے پر یہ منصوبہ روکا گیا ،پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولت سے محروم کر دیا گیا، احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے وزارت چھوڑنے پر جواب میں کہا کہ دوہزار بیس تبدیلی اور ان سے نجات کا بھی سال ہے۔