سماہنی ،غازی محمد انور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی کو حکومت آزادکشمیر کی جانب 60لاکھ مالیت کی کالج وین فراہم کر دی گئی

منگل 14 جنوری 2020 16:46

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) غازی محمد انور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی کو حکومت آزادکشمیر کی جانب 60لاکھ مالیت کی کالج وین فراہم کر دی گئی ،سفری مشکلات سے دو چار طالبات خوشی سے نڈھال ،اہلیان سماہنی کا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،وزیر کالجز کرنل وقار احمد نور اور سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان سے اظہار تشکر ،پرنسپل کالج پروفیسر راجہ جاوید اختر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سب ڈویژن سماہنی کے گرکز ڈگری کالج کو طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کی سخت مشکل تھی حکومت آزادکشمیر نے اس سنجیدہ مسئلہ کو حل کیا جس پر کالج انتظامیہ اور طالبات وزیر اعظم آزادکشمیر اور ان کی کابینہ کے شکر گزار ہیںتاہم وین کو فعال رکھنے کیلئے سٹاف درکار ہے امید ہے حکومت اس مسئلہ کو بھی حل کریگی ۔

۔