حرمِ مکی کے زائرین کے لیے 2000 مفت وہیل چیئرز

منگل 14 جنوری 2020 18:02

مکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں نقل و حمل کی خدمات سے متعلق انتظامیہ نے حالیہ ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد الحرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے 2000 وہیل چیئرز مفت فراہم کیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو باہم سہولت پیش کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک آسانی اور سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام میں نقل و حمل کی خدمات کے انتظامی ڈائریکٹر بندر خوج نے واضح کیا کہ بیت اللہ کے زائرین کے لیے یہ مفت وہیل چیئرز حرم مکی کے صحنوں کے داخلی راستوں پر تقسیم کے لئے قائم گئے خصوصی کیبنوں کے ذریعے پیش کی گئیں۔دوسری جانب حرمین شریفین کے امور کی پریڈیڈنسی میں خواتین کی تربیت کی اکیڈمی کی جانب سے (ٹی او ٹی) پروگرام پر عمل دآمد جاری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو جدید سائنسی مصنوعات سے استفادے کے لیے تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :