نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول

منگل 14 جنوری 2020 21:31

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہو گئیں،میڈیکل بورڈ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف اور ان کے ذاتی معالج سے تازہ میڈیکل رپورٹس ارسال کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا ۔ محکمہ داخلہ کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ رپورٹس محکمہ صحت کے ذریعے میڈیکل بورڈ کو بھجوائی جائیں گی جو ان کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گا ۔ پنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس پر میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نواز شریف کولندن میں علاج کیلئے قیام کے لئے توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ نواز شریف کی اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ لندن کے ریسٹورنٹ میں موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور فوری طو رپر ان کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں ۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔