کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہے۔ فرانس

ہندوستانی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین ہونیوالی بات چیت کے بعد ہندوستانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مسئلہ کشمیر نظر انداز کرکے،فرانسیسی حکومت کابیان جاری کیا گیا تھا

بدھ 15 جنوری 2020 23:39

کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہے۔ فرانس
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) فرانس نے کہا ہے کہ انکا ملک کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفون پرگفتگو میں اس مسئلے پر تبادلہ خیا لات کیا گیا۔فرانس کی حکومت نے ایک بیان میں فر انس کے صدر ایمانوئل میکرون اور مودی کے درمیان ٹیلیفون رابطے کا ذکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی آئی کے مطابق بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، میکرون اورمودی رابطے میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیا لات کیا گیا۔ادھر ہندوستانی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین ہونیوالی بات چیت کے بعد ہندوستانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مسئلہ کشمیر نظر انداز کرکے،فرانسیسی حکومت کابیان جاری کیا گیا۔دوسرے دن موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں رہنماوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔پیرس میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیس پیلس کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ فرانس کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر سے عمل پیرا ہے۔