احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے جو ڈیشل ریمانڈ میں سترہ روز کی توسیع کر دی

جمعہ 17 جنوری 2020 16:06

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے جو ڈیشل ریمانڈ میں سترہ روز کی توسیع کر ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) سکھر کی احتساب عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع کرتے ہوئے 3 فروری کودوبارہ طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب راولپنڈی کی جانب سے خورشید شاہ سے تحقیقات کے لیے درخواست پر عدالت نے نیب کو خورشید شاہ سے جیل کے اندر تفتیش کرنے اجازت دیدی ہے، نیب پنڈی نے عدالت میں 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ اوران کے 70 ساتھیوں پر 1ارب 30کروڑ روپے سے زائد آمدن کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔