معین خان آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا کل افتتاح کریں گے

جمعہ 17 جنوری 2020 18:09

معین خان آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اتوار کو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ اور تاج اسپورٹس کے مابین ( اتوار )19 جنوری کو ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ کے سبزہ زار پر کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی معین خان سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ہوں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 80 مشہور و معروف کرکٹ کلبز شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ بغیر انٹری فیس کے کھیلا جائیگا اور گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہیا کی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے برداشت کریں گے۔

ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کل 79 میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچز ٹرف وکٹ پر کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کئی ٹیسٹ کرکٹر اور فرسٹ کلاس کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز ٹی ایم سی گرائونڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم، لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ اور کے ایم سی کرکٹ گرائونڈ ایسٹرن ا سٹار پر کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں 80 کلبز کے نمائندوں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز، اسپورٹس آرگنائزرز، کے سی سی اے کے سابق عہدیداران اور شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے ڈراز ٹیموں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں، اگر کسی ٹیم کو اب تک ڈراز نہی ملے ہیں تو وہ چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد توصیف صدیقی یا ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل احمد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔