ڈپٹی کمشنر جہلم کاایڈیشنل سیکرٹری سی ایم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ اور لائیو سٹاک دفتر جہلم کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 جنوری 2020 18:19

ڈپٹی کمشنر جہلم کاایڈیشنل سیکرٹری سی ایم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم انوار کھرل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری انوار کھرل اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کو بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ والوں کے لئے کھولا جا چکا ہے جس سے سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 افراد شیلٹر ہوم میں قیام کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم انوار کھرل کے ہمراہ لائیو اسٹاک دفتر جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حبیب کے آفس اور لیبارٹری کا دورہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انوار کھرل اور ڈپٹی کمشنر نے لیب میں موجود سمپلز کی پڑتال کی۔ بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حبیب نے بتایا ہے کہ ضلع بھر سے بلڈ، گوبر اور دیگر سمپلز یہاں اسٹور کیے جاتے ہیں، جنکے ٹیسٹ کی رپورٹس بروقت جاری کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل سیکرٹری انوار کھرل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن )ر( سید حماد عابد نے پولیس خدمات سینٹر کا دورہ کیا، وہاں پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :