عراقی پناہ گزین خاتون ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو شکست دینے کے لیے پرعزم

الہان سیاسی شناخت کے معاملے کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں ، ایسی زبان کا استعمال کرتی ہیں جو امریکا کو تقسیم کر رہا ہے،انٹرویو

ہفتہ 18 جنوری 2020 13:59

عراقی پناہ گزین خاتون ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو شکست دینے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) امریکا میں مقیم مسلمان عراقی پناہ گزین خاتون دالیا العقیدی نے کہاہے کہ وہ مینی سوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی باتوں سے تنگ آ چکی ہیں۔ الہان سیاسی شناخت کے معاملے کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں اور ایسی زبان کا استعمال کرتی ہیں جو امریکا کو تقسیم کر رہا ہے۔

لہذا اب میں نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کر دیا ہے تا کہ نومبر میں وہ الہان عمر کو مات دے سکیں۔

(جاری ہے)

امریکی چینل کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں دالیا کا کہنا تھا کہ اسے (الہان عمر کو) روکنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں اتنی طاقت ہے جو اسے شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہو۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی دالیا القیدی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی نشست حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

دالیا نے انتخابی مہم میں شناخت کی پالیسی استعمال کرنے پر نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان، مسیحی اور یہودی سب ہی امریکی ہیں۔ دالیا العقیدی کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی توجہ کا مرکز اندرون و بیرون ملک امن و امان، معیشت اور تعلیم ہے۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شان دار طریقے سے کام کر رہے ہیں۔