ْمتاثرین کیلئے پی پی ایچ آئی کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،ڈی سی ہرنائی

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ زرغون غر میں برفباری سے متاثرین کیلئے پی پی ایچ آئی کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ برفباری اور سردی کے دوران جولوگ بیمار ہوگئے ہوں انہیں انکی دہلز پر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکی، اسکے علاوہ زرغون غر کے عوام کیلئے راشن ، سردی سے بچائو کے سامان کا پی ڈی ایم کو لکھا گیا ہے وہ بھی کل تک زرغون غر کے عوام تک پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زرغون غر رابطہ سڑک بحال کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زرغون غر سڑک سے برف ہٹانے میں بھاری مشینری کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ایک تو برف جم جانے کی وجہ سے مشکلات تھی دوسری طرف بعض مقامات پر چار سے پانچ فٹ تک برف پڑی تھی جسے ہٹانے میں شدید مشکلات کاسامنا اور امدادی کام متاثر ہورہا تھا ۔انہوں نے کہاکہ زرغون غر تک مین سڑک کو ٹریفک کیلئے کلیر کردیا گیا ہے تاہم زرغون غر کے مختلف دیہی علاقوں کو جانے والے راستوں کی بحالی کاکام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ الرٹ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئی24 گھنٹے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :