بے نظیر انکم سپورٹ کا وظیفہ 5 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کردیا گیا ، ثانیہ نشتر

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:43

بے نظیر انکم سپورٹ کا وظیفہ 5 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کردیا گیا ، ثانیہ ..
کراچی (آن لائن) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کا وظیفہ 5 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کردیا گیا ہے ہر ماہ دو ہزار روپے مستحقین کو ملیں گے۔بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بین فشری تھے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھی ۔جن کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے۔ثانیہ نشتر نے ملیر کے علاقے میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے غریب اہم ہیں ہم آپ کے مسائل سننا چاہتے ہیں کیونکہ ہرپروگرام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے لوگوں کے لئے آسانیاں پیداکرنا مقصد ہے اللہ پاک جس کوذمہ داری دیتا ہے اس کا سرجھک جانا چاہیئے وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ جوپسماندہ علاقوں کے لوگ ہیں ان کی مدد کی جائے اب ہم اس وظیفے کو زیادہ کررہے ہیں اب پانچ ہزارسے چھ ہزارکرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مستحق کو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ پیسے کب آنے ہیں اب ہرتیسرے ماہ ملنے والے چھ ہزاراب ہرماہ دوہزارکی صورت میں ملیں گے اب انگوٹھالگانے سے مستحق خواتین کا بینک اکاؤنٹ کھل جائے گاجوخواتین بچت کرنا چاہے کرسکیں گی، اب خواتین اے ٹی ایم کے ذریعے بھی پیسے لے سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بین فشری تھے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے اس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں پہلے دن سے ہم نے کاروائی کا آغاز کردیا تھا۔

ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے دیگر صوبوں اور محکمہ کے لوگ بھی شامل ہین جن کے خلاف ان کے صوبے کاروائی کریں گے، ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ میں برقعہ پہن کر اکثر حالات کا جائزہ لینے کا اسلام آباد میں نکلتی تھی اب کرپشن پر خاص کریک ڈاؤن ہوگا کفالت پروگرام پر آگے چل کر بہت فائدہ ہوگا،وزیر اعظم دن رات کوشش کررہے ہیں مجھے سب کی مدد کی ضرورت ہے احساس پروگرام میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف چیزیں ہیں۔#