بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہری آبادی پر حملہ

ہفتے کے روز آزاد کشمیر کے کوٹ کٹہرا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں کو نقصان پہنچا، ایک بزرگ خاتون شدید زخمی ہوئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جنوری 2020 20:48

بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہری آبادی پر حملہ
مظفرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2020ء) بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہری آبادی پر حملہ، ہفتے کے روز آزاد کشمیر کے کوٹ کٹہرا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں کو نقصان پہنچا، ایک بزرگ خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شر پسند اور بلااشتعال کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے سیکٹر کوٹ کٹہرا میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اس دوران ایک بزرگ خاتون بھی شدید زخمی ہوئی۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد بھارتی فوج کی توپیں اور بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ برس فروری کے ماہ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ مزید بڑھایا ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث کئی شہری اور پاک فوج کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائیوں میں درجنوں بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کیے گئے ہیں۔