شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا مالی سال 20-2019 کیلئے 1886.343 کا خسارہ بجٹ منظورکر لیا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:52

سکھر۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا مالی سال 20-2019 کیلئے 1886.343 کا بجٹ 102.680 ملین روپے خسارے کے ساتھ منظورکر لیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق بجٹ کی منظوری یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے 82 ویں اجلاس میں دی گئی، سینڈیکیٹ نے اساتذہ، افسران اور ملازمین کے میڈیکل بلوں کی منظوری دی گئی۔

جبکہ اساتذہ کے ہارڈشپ کیسز کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رائے لینے کی منظوری ینے کے بعدعمل درآمد کی منظوری دی گئی۔اجلاس نے یونیورسٹی کو در پیش شدید مالی بحران کے پیش نظر ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے 406.3675 ملین روپے کا بیل آؤٹ پیکج لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کی ترقیاتی اسکیموں، اکیڈمک بلاک، اانتظامی بلاک، بوائز ہاسٹلز اور ایف ایم ریڈیو کے متعلق آگاہی دی جس کی لاگت 655.9 ملین روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچر ایجوکیشن، زولاجی ، مائیکروبائیولاجی اور ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے 30.796 ملین روپے کے تحقیقی منصوبے حاصل کیئے ہیں۔ اجلاس میںنے پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری کو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آفکامرس، ڈاکٹر سجاد علی رئیسی کو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اور ڈاکٹر سنتوش کمار کو شعبہ سوشیالاجی کا چیئرمین مقرر کیا۔

اجلاس میں کیپٹن (ریٹائرڈ) عثمان علی عیسانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، پتوفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہر، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین چانڈیو، ڈاکٹر عبدالمنان شیخ، عشرت علی میرنی، انجینئر غلام مصطفیٰ شیخ، مفتی عبدالوہاب چاچڑ، پروفیسر عبدالسلام شیخ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے نذیر حسین اور رجسٹرار پروفئیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :