گیس کا شعبہ گردشی قرضہ کی دلدل میں ڈوب رہا ہے‘غیاث پراچہ
حکومت گیس کے ٹیرف میں ہوشربا اضافہ کی تجویز مسترد کر دے‘مرکزی چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
اتوار 19 جنوری 2020 18:00
(جاری ہے)
گیس مہنگی کرنے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی اثرات مرتب ہونگے، کرائے بڑھ جائیں گے، کاروبار متاثر ہونگے اور عوام پر دبائو بڑھے گا جبکہ کاروباری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔
اسی طرح سی این جی پر چلنے والی تیس لاکھ گاڑیاں جو متوسط طبقے کے زیر استعمال ہیں بھی متاثر ہو گا جبکہ فضائی آلودگی جو کئی مقامات پر محفوظ حد سے زیادہ ہو چکی ہے میں اضافہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سستے اور ماحول دوست ایندھن کو فروغ دیا جا رہا ہے مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہو رہا۔سی این جی کا شعبہ جب بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے لگتا ہے تو سبسڈی کے زریعے اسے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیس کے شعبہ کا گردشی قرضہ کئی سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جسے ختم کیا جائے ۔گیس کمپنیوں نے تقریباً پچاس ارب روپے آر ایل این جی صارفین سے وصول نہیں کئے ہیں اور اسکا ملبہ بھی آر ایل این جی سیکٹر پر ڈالا جا رہا ہے جو غلط ہے۔سی این جی سیکٹر کو آئے دن بند کر دیا جاتا ہے جس سے حکومت کے نقصانات بڑھ جاتے ہیں اور بعد ازاں اسکا بوجھ بھی سی این جی صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گیس کمپنیوں اور ریگولیٹر کو گائیڈ لائنز دے ورنہ قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود گیس کا شعبہ تیزی سے بڑھتے ہوئے گردشی قرضہ کی دلدل میں دھنس کر ختم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.