تھامس نے میگھن پر شاہی خاندان کی بےقدری کا الزام لگا دیا

میگھن شاہی خاندان کی بےقدری کررہی ہے، میگھن نے ہرلڑکی کی طرح شہزادی بننے کا خواب دیکھا، لیکن اب اپنے خواب کو توڑ رہی ہے، یوں لگتا ہےکہ میگھن یہ سب پیسےکیلئے کررہی ہے۔ برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ کے والد کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 جنوری 2020 00:44

تھامس نے میگھن پر شاہی خاندان کی بےقدری کا الزام لگا دیا
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2020ء) برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے اپنی بیٹی میگھن پر شاہی خاندان کی بےقدری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی شاہی خاندان کی بے قدری کررہی ہے، ہر لڑکی کا شہزادی بننے کا خواب ہوتا ہے، لیکن اب وہ اس کوتوڑ رہی ہے، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ یہ سب پیسے کیلئے کررہی ہے۔

تھامس مارکل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل اپنا وہ خواب توڑ رہی ہے جو ہر لڑکی کا ہوتا ہے ، کہ وہ شہزادی بنے، لیکن میگھن اب شہزادی بن گئی ہے اور اب وہ اپنے اس خواب کو خود توڑ رہی ہے، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ یہ سب کچھ پیسے کیلئے کررہی ہے۔ ٹی وی چینل نے میگھن کے والد تھامس مارکل کا انٹرویو اس وقت کیا جب شاہی جوڑے نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبر ز کی فہرست سے باہر کردیا ہے اوربرطانوی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اب شاہی خاندان کے فعال ممبر نہیں رہے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہیری اور میگھن دونوں شاہی خطاب استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں پبلک فنڈز ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ہیری اور میگھن کی جوڑی ملکہ الزبتھ کی نمائندگی بھی نہیں کر سکے گی۔جب کہ برطانوی ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ ہیری اور میگھن میرے خاندان کے محبوب ممبر رہیں گے اپنے پوتے اور اس کے خاندان کے لیے تعمیری راستہ نکال لیا ہے۔ شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیان کے مطابق اس دوران وہ ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ اور اپنے بڑوں کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے جو کہ ان کے لیے باعث فخر ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے شاہی جوڑا شمالی امریکا اور کینیڈا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جب کہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :