وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:08

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔

متعلقہ عنوان :