قتل جاری رکھا تو حماس کے ارکان کو ختم کردینگے ، ٹرمپ کی دھمکی

بہت جلد اجلاس میں غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال ہوگا،بیان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 12:39

قتل جاری رکھا تو حماس کے ارکان کو ختم کردینگے ، ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اندر جاکر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ہم اندر جاکر انہیں ماریں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ کون ان کو مارنے کے لیے جائے گا۔ انہوں نے بدھ کو تصدیق کی کہ امریکی فوج غزہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطینی شہریوں کے حالیہ قتل کا حوالہ دے رہے تھے۔