Live Updates

پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان

افغانستان کیساتھ جنگ بندی خوش آئند ہے،اسدقیصر

جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:54

پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ترجیح امن ہے اور اس کیلئے تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے سعودی عرب یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کروائے گا۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات