ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری

پیر 20 جنوری 2020 12:12

ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 25 کروڑ 15 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 45 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سروے آف پاکستان لاہور میں بائونڈری وال کے لئے 16 کروڑ 44 لاکھ، میری ٹائم پٹرول ویزل کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 88 لاکھ، کوئٹہ میں سروے آف پاکستان کالونی میں نیو ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے 56 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔