ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روکدیا

جلیلہ حیدر کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن جاری تھیں،نام واچ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے روکا گیا

پیر 20 جنوری 2020 13:48

ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روکدیا ۔ جلیلہ حیدر ترکش ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے برطانیہ روانہ ہونے کیلئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچیں تاہم ایف آئی اے نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو نام بی کیٹگری میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا ۔

جلیلہ حیدرلندن میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہی تھیں۔جلیلہ حیدر سے ائیر پورٹ پو چھ گچھ بھی کی گئی جس کی تفصیلات ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو بھیج دی ہیں ۔ امیگریشن حکام کے مطابق کلیئرنس تک جلیلہ حید کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔جلیلہ حیدر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئیں۔