ایکسپو 2020دبئی میں پاکستانی پویلین پاک عرب امارات تجارت میں 8ارب ڈالر کی مدد کریگا

دبئی ایکسپو 2020 کو SAPپر چلایا جائے گا تاکہ پاکستانی وزیٹرز کوذاتی تجربہ حاصل ہوسکے

پیر 20 جنوری 2020 16:32

ایکسپو 2020دبئی میں پاکستانی پویلین پاک عرب امارات تجارت میں 8ارب ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) ایس اے پی ، ایس ای نے اعلان کیا ہے کہ ایکسپو 2020دبئی میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا ، متحدہ عرب امارات میں20اکتوبر 2020سے شروع ہوکر 10اپریل 2021تک جاری رہنے والی عالمی ایکسپو جس میں پاکستانی پویلین میں پاکستانی وزیٹرز کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے۔

منتظمین متوقع 25ملین دوروں اور 192ممالک سے حصہ لینے والے افراد کو ذاتی تجربہ کی فراہمی میں مدد کرنے اور اخراجات سمیت دیگر طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئےSAPکی سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔



دبئی ایکسپورٹس کے مطابق پاکستانی پویلین جس کا نام ’امرجنگ پاکستان‘ رکھا گیا ہے، اس کا مقصد دو طرفہ تجارت میں 8ارب ڈالر کا اضافہ کرنا ہے، تاکہ معاشی ترقی، انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت اور پیٹروکیمیکلز میں تعاون کیا جاسکے۔

(جاری ہے)



اس موقع پر SAPپاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2020دبئی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معیشت کی ترقی کو ظاہر کرنے اور نمائش میں حصہ لینے والے ، دورہ کرنے والے پاکستانیوں کیلئے تجربات کو بہتر بنانے کیلئے ایک مضبوط موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020دبئی بہترین طریقوں سے صارفین کے تجربات کی ڈیجیٹل طور پر تبدیلی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے، جس کا اطلاق پاکستان کی صنعت اور میگا ایونٹس میں کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپو 2020دبئی تجربات کو تبدیل کرنے کیلئے X + Oڈیٹا کو جوڑتا ہے
SAP SEکے ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبر اور چیف فنانشل آفیسر لوکا میوکک (Luka Mucic)نے کہا کہ SAPایکسپو 2020دبئی میں آنے والے افراد کو موقع پر ہی تجربہ فراہم کرنے میں مدد کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں تاکہ ایکسپو 2020دبئی کے صارفین کے تجربے کا ڈیٹا یکجا کر سکیں، نام نہاد Xاعدادو شمار، آپریشنل ڈیٹا کے ساتھ ، Oڈیٹا اصل حالات میں یکجا کر سکتے ہیں۔ اس سے ایکسپو 2020دبئی میں تجربہ کار معیشت میں اداروں کو ذہین تجارتی تنظیموں میں بدلنے میں مدد کرنے ، لاکھوں کی تعداد میں نمائش کا دورہ کرنے اور حصہ لینے والے شرکاء کے رئیل ٹائم ڈیٹا پوائنٹس کو سمجھنے اوران پر عملدرآمد کرنے کے ہمارے عزم میں مدد کریگا۔



ایکسپو 2020دبئی میں فی الحال بیک اینڈ فنانشل ، ایچ آر اور پریکیورمنٹ کیلئے SAP S/4 HANAجبکہ رئیل ٹائم وزیٹرز معلومات کیلئے SAP C/4 HANAسوٹ استعمال ہو رہا ہے۔ یہ بہتر فیصلہ سازی کیلئے SAP Analytics Cloud solutions اور SAP Digital Boardroomسے رئیل ٹائم تجزیات اور بہترین رپورٹنگ کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ ایکسپو 2020دبئی میں SAPکی جانب سے کسٹمر چیک آوٴٹ ایپلیکیشن سے ریٹیل فروخت کے لین دین کیلئے نمائش میں سینکڑوں پوائنٹ آف سیل مختص کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔



SAPپوڈیم پر مظاہرہ کرکے اپنے انٹرایکٹیو ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو موٴثر طریقے سے ایکسپو 2020کا دورہ کرنے میں مدد فراہم کریگا۔ ایک جدید انٹرپرائز سافٹ ویئر پارٹنر کی حیثیت سے SAPنے عرب امارات میں SAP مشترکہ تخلیقی لیب سے ایکسپو 2020دبئی کے پلیٹ فارم کو مشترکہ طورپر تیار کیا ہے۔ پلیٹ فارم ضروریات کی بنیاد پر دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی رسائی کا تعین کرنے میں مدد کرے گا،انٹر نیٹ آف تھنگز (IoT)اور موبائل ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی معلومات کے ساتھ تجزیات اور تجربے کی انتظامی ٹیکنالوجی سے SAPکا استعمال شامل ہے۔



ایکسپو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد الہاشمی نے کہا کہ SAPایکسپو 2020دبئی میں منتظمین، شرکاء اور دورہ کرنے والوں کیلئے مربوط تجربہ فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم SAPکے تازہ ترین حل استعمال کرتے ہوئے نمائش میں حصہ لینے والے لاکھوں صارفین کی ذاتی ترجیحات کی بنیاد پر مختلف شعبوں کے صارفین کی معلومات اور پروفائلنگ تیارکر سکیں گے۔
مزید معلومات کیلئے SAPنیوز سینٹر یا ٹوئٹر پر @SAPMENAاور @SAPNEWSملاحظہ کریں۔