اب حکومت کے احتساب کی باری، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بھائی آفتاب فتیانہ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 جنوری 2020 19:50

اب حکومت کے احتساب کی باری، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری 2020ء) اب حکومت کے احتساب کی باری، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بھائی آفتاب فتیانہ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے رہنماوں کیخلاف جاری انسداد کرپشن مہم کا رخ اب حکومت کے لوگوں کی طرف بھی موڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پیر کے روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کی گئی۔ اس دوران تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بھائی آفتاب فتیانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ اس کاروائی کے دوران ریاض فتیانہ کے کچھ ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاض فتیانہ کے بھائی پر کرپشن کے متعدد الزامات ہیں، اسی لیے اب ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔