بھارت کی پولیس چور نکلی

پیر 20 جنوری 2020 23:30

بھارت کی پولیس چور نکلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) بھارت کی پولیس چور نکلی اور منظر عام پر آنے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جب ہندوستان کی ریاست اٴْتر پردیش کی خواتین احتجاج کر رہی تھیں تو وہاں کی پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین کے کمبل، کھانے پینے کا سامان اور دیگر اشیاء چرا لیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے احتجاج میں شریک خواتین کا سامان چوری کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں صاف دیکھا گیا کہ کس طرح سے وہاں کی پولیس احتجاج کے لیے ا?ئی خواتین کے سامان کو اٴْٹھا کر اپنی گاڑی میں ڈال رہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی ’کمبل چور یو پی پولیس‘ کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس ہمارے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں کر رہی ہے، نہ تو ہمیں احتجاج کرنے دے رہی ہے اور نہ ہی یہاں پر ہمیں شیلٹر لگانے کی اجازت دے رہی ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے کھانے پینے کی اشیاء ، کمبل اور دوسرا سامان جو ہم اپنے گھروں سے لے کر آئے تھے وہ بھی اٴْٹھا کر لے گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر پولیس کے مطابق اہلکاروں نے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کا سامان اٴْٹھایا ہے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ احتجاج کیلئے آئے ہوئے لوگوں نے سیکشن 144 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انھیں یہ ایکشن لینا پڑا۔