سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے ایکسین بلڈنگ خضدار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا

پیر 20 جنوری 2020 21:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے ایکسین بلڈنگ خضدار کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ان کے خلاف یہ اقدام سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف کاروائی اور سرکاری عمارتوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو نا ہے سیکریٹری مواصلات نے خضدار میں محکمے کے کمپلیکس اور مشنری سٹور کا معائینہ بھی کیا اور ہدایت کی کہ بہتر طریقے سے سرکاری امور کی انجام دہی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ عوام کو مواصلات کی سہولتوں کی فراہمی اور سرکاری عمارات کے منصوبوں کے لیے مختص ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن کے مطابق پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈروں کا اجراء مالی سال کے آغاز سے ہی کر دیا گیا تھا اب یہ محکمہ کی زمہ داری ہے کہ ترقیاتی عمل میں اپنا اہم کردار احسن طریقے سے ادا کر ے انہوں نے قابل مرمت مشنری کو کارآمد بنانے اور ناکارہ مشنری کی نیلامی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی قبل ازیں قلات ڈویژن کے تفصیلی دورے کے آغاز میں سیکریٹری مواصلات نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حب بائی پاس اور بیلہ بائی پاس کے زیر تعمیر منصوبوں کا بھی معائینہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت میں ا ضافے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :