کاروباری حضرات امریکا میں سرمایہ کاری کریں، صدر ٹرمپ

منگل 21 جنوری 2020 15:08

کاروباری حضرات امریکا میں سرمایہ کاری کریں، صدر ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شریک بین الاقوامی تاجر برادری پر واضح کریں گے کہ امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے حالات انتہائی سازگار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ریاست ٹیکساس میں منعقدہ کسان کنوینشن میں تقریر کے دوران کہی۔ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب امریکی سینیٹ میں اٴْن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔ ٹرمپ اقتصادی فورم کے شرکاء سے خطاب کرنے کے علاوہ کئی عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ اگلے مہینے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔