پاکستان دھان پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پرآگیا، ملکی مجموعی پیداوار کا70فیصد حصہ بھی پنجاب میں پیدا ہوتا ہے، ماہرین زراعت

منگل 21 جنوری 2020 16:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان دھان پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیاہے جبکہ ملکی مجموعی پیداوار کا70فیصد حصہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے نیزگزشتہ سال پنجاب میں 32لاکھ 6ہزار ایکڑ رقبہ پر باسمتی دھان اور 12لاکھ سے زائد ایکڑ رقبہ پر دھان کی اری اقسام کی کاشت سے 3.54 ملین ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںچاول کے پائوڈر سے اعلی کوالٹی کا تیل نکالا جا رہا ہے جس میں وٹامن بھی پایا جاتا ہے جو دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ گزشتہ سال دھان کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ اور بہتر موسمی حالات کی وجہ سے ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب امسال کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات اور پانی کی بچت کی خاطر دھان کی مشینی اور پٹڑیوں پر کاشت کو متعارف کرائے گی۔