یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

منگل 21 جنوری 2020 19:43

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ‘جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور امریکی صدر کیخلاف مواخذے سے پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1559.99 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے معمولی تبدیلی کیساتھ 1560.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1560.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1560.30 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :