ونڈر وومن کے کردار کیلئے بہت انتظار کیا ہمیشہ سے اس کی خواہش تھی ، جینیفر آنسٹن

منگل 21 جنوری 2020 20:42

ونڈر وومن کے کردار کیلئے بہت انتظار کیا ہمیشہ سے اس کی خواہش تھی ، جینیفر ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) ہولی وڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن کا کہنا تھا کہ 'میں ہمیشہ سے ونڈر وومن کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور میں نے اس کا بہت انتظار بھی کیا'۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ونڈر وومن جیسا سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کا موقع تو نہیں ملا البتہ وہ دوسرے پروجیکٹس میں منفرد کردار نبھانے پر غور کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق 'میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، میں کیریئر کے اس موڑ پر اب فوکس کررہی ہوں کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں کیا کچھ کرسکتی ہوں'۔جینفر آنسٹن کے مطابق 'میں زیادہ کامیڈی کردار نبھانے کی خواہش مند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میں اب خوب ہنسوں اور لوگوں کو ہنساں'۔بریڈ پٹ کو بھی اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ میں اپنی فلم 'ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ' کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا.خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آخر سے ان دونوں اداکاروں کو کئی ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد جینیفر آنسٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور بریڈ پٹ اب تک اچھے دوست بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :