حکومت نے گیس کے نرخ میں 214 فیصد اضافہ موخر کر دیا

وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو گیس کے نرخ بڑھانے کی یقین دہانی کراچکی تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں اضافہ روک دیا

منگل 21 جنوری 2020 20:58

حکومت نے گیس کے نرخ میں 214 فیصد اضافہ موخر کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ موخر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو ایک اچھی خبر سنا دی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے گیس کے نرخ میں اضافے کے فیصلے کو موخر کر دیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے فیصلہ موخر کرنے کی وجہ ملک میں آنے والا آٹے کا بحران ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے حکومت آئی ایم ایف کو گیس ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کراچی ہے۔ گزشتہ روزاوگرا نے گیس کے نرخ میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظوری دی جانی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی ۔ مہنگائی کے اس دور میں گیس صارفین کے لئے ایک او برے خبر تب سامنے آئی جب گیس نرخ 214 فیصد تک مہنگے کرنے کی سمری تیار کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ گھریلو صارفین کیلئے میٹررینٹ میں 300 فیصد اضافے کی بھی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ جس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ20 روپے سے بڑھ کر 80 روپے ہو جائے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں سوئی سندرن کیلئے 214 فیصد سوئی ناردرن کیلئے 192 فیصد جبکہ سپیشل کمرشل صارفین کیلئے 245 فیصد تک گیس مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح نادرن کمرشل کیلئے گیس 221 فیصد فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے 153 فیصدسی این جی ایسکٹرز کیلئے 32 فیصد مہنگی کرنے کی سمری تیار کی گئی ۔اکنامک کورڈینیشن کمیٹی کی جناب سے دی جانے والی تجویز میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کیا جائے۔ تاہم اب حکومت نے عوام کی بڑھتی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخر دیا ہے۔