سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو طرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 22 جنوری 2020 11:57

سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو طرفہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگوہوئی،جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہکیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق دوران گفتگودونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوئوں ، خطے اور عالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی خود مختار کونسل کے صدر کو سوڈان میں امن استحکام کے لیے مملکت کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سعودی عرب کی طرف سے جاری تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔