گھپی گریوال کی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات

جاوید آفریدی نے گھپی گریوال کو زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی آٹوگراف بیٹ پیش کیا

بدھ 22 جنوری 2020 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) معروف بھارتی اداکار و گلوکار گھپی گریوال نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی ۔ جاوید آفریدی نے گھپی گریوال کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔جاوید آفریدی نے گھپی گریوال کو زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی آٹوگراف بیٹ پیش کیا۔اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ بھارتی اداکار گپی گریوال کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔

(جاری ہے)

انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں، کھلاڑی اور فنکار ممالک کو قریب لاتے ہیں۔امید ہے مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔۔ جاوید آفریدی نے زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا جو انہیں بہت پسند آیا۔ اور پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کو گڈلک کا پیغام دیا۔