دبئی سے لاہور آنے والی پرواز میں ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ مسافر کی حرکات بنیں

مسافر نے ایئرہوسٹس سے کھانا مانگا، ساتھ ہی موبائل سے ویڈیو بنانے لگا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جنوری 2020 23:54

دبئی سے لاہور آنے والی پرواز میں ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 جنوری 2020) دبئی سے لاہور آنے والی پرواز میں ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ مسافر کی حرکات بنیں، مسافر نے ایئرہوسٹس سے کھانا مانگا، ساتھ ہی موبائل سے ویڈیو بنانے لگا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی سےآنیوالے نجی ایئرلائن کےطیارے میں ایئرہوسٹس اورمسافر کے دمریان جھگڑا ہوا۔ تلخ کلامی کے بعد مسافر نے آپے سے باہر ہو کر ایئرہوسٹس پر حملہ کر دیا۔ مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا۔ موبائل فون ایئرہوسٹس کے سر پر جا لگا جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہ مسافر نے ایئرہوسٹس سے کھانا مانگا، ساتھ ہی موبائل سے ویڈیو بنانے لگا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے، وہ بظاہر نشے میں یا ذہنی مریض لگتا ہے، مسافر صغیر نے دوران پرواز ایئرہوسٹس کو تھپڑ بھی مارا۔ بعد ازاں زخمی ہونے والی ایئرہوسٹس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مسافر کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔ یہ تمام واقعہ پیش آنے کے بعد کپتان نے تمام صورتحال سے لاہور ائیرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرول کوآگاہ کردیا۔ اطلاع ملنے کے بعد سول ایوی ایشن ، ڈاکٹر اور اے ایس ایف کا عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا۔ طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف اہلکاروں نے جہاز میں داخل ہو کر ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔