ڈرامہ سیریل رسوائی میں اسامہ طاہر کا کردار مقبولیت حاصل کر رہا ہے

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) اداکار اسامہ طاہرکا ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ میں حمزہ کا کردار بہت مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق ’رسوائی‘ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کے سامنے اغواء ہونے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ حمزہ کا کردار ایسے بھائی کا ہے جو مشکل حالات میں نہ صرف اپنی بہن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے بھی ایک رہنما کا کام انجام دیتا ہے۔ 3 سال قبل ادکاری کا آغاز کرنے والے اسامہ کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’بیلا پور کی ڈائن‘ اور ’ڈر سی جاتی ہے بھی شامل ہیں۔