نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا، حسین نواز

بائی پاس کے امکانات کو خارج نہیں کیا جا سکتا، نوازشریف کے بیٹے کی گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:03

نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا، حسین نواز
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ نواز شریف کو اگلے ہفتے ہسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے بتایا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں انجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائیگا۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پر اثر پڑتا ہے، گردوں میں تکلیف پر شریانوں کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بائی پاس کے امکانات کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔