ڈاکٹر عارف علوی کا مزنگ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کادورہ

اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور ان کے معیار کا جائزہ لیا ، اہلیہ بھی ہمراہ تھیں

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:20

ڈاکٹر عارف علوی کا مزنگ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کادورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزنگ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور ان کے معیار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کے دورہ کی وجہ سے سادہ کپڑوں میںملبوس اہلکاروں کو اشیائے خوردونوش سے بھری ہوئی ٹرالیاں پکڑا دی گئیں تاہم صدر مملکت کے روانہ ہوتے ہی یہ اہلکار وہاں سے چلے گئے اور یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے ٹرالیاں خالی کر کے سامان دوبارہ ریکس میں لگا دیا گیا ۔