سلیمانی کی صاحبزادی بیروت میں حزب اللہ کی مہمان،ویڈیوسامنے آگئی

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی تعریف،آپ میرے والد کے قتل کا بدلہ لیں،تقریب سے خطاب

اتوار 26 جنوری 2020 13:40

سلیمانی کی صاحبزادی بیروت میں حزب اللہ کی مہمان،ویڈیوسامنے آگئی
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) تین جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کو جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ میں دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں زینب کو ایک تقریب سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کی اپیل کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت قاسم سلیمانی کے لیے آپ کے پاس آئی ہوں۔ حزب اللہ کے بہادر جنگجوئوں نے ایرانی نواجوانوں کو حوصلہ اور جرات دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ دشمنوں کو ان کے اہداف کے حصول میں روکتے ہیں۔ یہی کام قاسم سلیمانی بھی کرتے تھے۔سلیمانی کی بیٹی نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے کہا کہ وہ ان کے والد کے قتل کا بدلہ لیں۔