خیبر پختونخواہ میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو بنانے پر استاد اور طالبہ پر پابندی

ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل اپ لوڈ کی گئی جس کے بعد کالج انتظامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 16:16

خیبر پختونخواہ میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو بنانے پر استاد اور طالبہ ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 جنوری 2020) : خیبر پختونخواہ میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو بنانے پر استاد اور طالبہ پر پابندی، ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی جس کے بعد کالج انتظامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز کے شعبہ انگریزی کے لیکچرر نے اپنی طالبہ ایک ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو کہ انھوں نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی اور وہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل بھی ہوگئی۔

ویڈیو میں استاد اپنی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرتا دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو کسی تیسرے فرد نے بنایا تھا اور اسے اپ لوڈ کیا تھا جسکے بعد کالج کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انھوں نے اس معاملے پر تحقیقات کو شروع کیا۔ تحقیقات مین معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کالج کے اندر ہی بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق دونوں پر کاروائی کی گئی ہے۔ اس پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اشفاق نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے استاد اور طالبہ کا معاملہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے پاس ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کو اب ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور سیکریٹری ایجوکیشن کے پاس پہنچا دیا گیا ہے جو اب فیصلہ دینگے۔ انکا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے ہی ویڈیو بنانے والے استاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ ان کے خلاف کیا محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے، دوسرا راستہ یہ بھی ہے کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ویڈیو بنانے والے استاد اور طالبہ کے خلاف اعلیٰ حکام کی جانب سے کارروائی کے فیصلے سے قبل ہی کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی لگا دی تھی۔ واضع رہے کہ ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے پر پہلے بھی پاکستان میں سرکاری و نجی ملازمین پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل بھی کراچی پولیس کی موبائل استعمال کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی تھی۔

ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں نوجوان ایکشن مارتے ہوئے پولیس موبائل سے اترتا دکھائی دے رہا تھا جبکہ بیک گرائونڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا تھا۔ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نوجوان کے پاس سندھ پولیس کی موبائل اور ساتھ میں پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے تھے۔ قبل ازیں ایس ایچ او میٹھادر شبانہ جیلانی کی پولیس موبائل میں ماڈل علینہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ایس پی سٹی نے اس واقعے پر خاتون افسر شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔