مشرف کے خلاف کیس چلانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے . لاہور ہائی کورٹ
اٹھارویں ترمیم کے دوران آرٹیکل 6 میں تبدیلیاں کی گئیں اس لیے آرٹیکل 6 کا ماضی سے اطلاق نہیں کیا جاسکتا. سابق فوجی حکمران کی درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری
میاں محمد ندیم پیر 27 جنوری 2020 18:54
(جاری ہے)
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز مشرف پر کیس بنانا شروع سے خلاف آئین تھا، غلط بنیاد پر کھڑی عمارت بھی گر جائے گی لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ کو بلا اختیار اور غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ استغاثہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر دائر نہیں ہوسکتا فیصلے میں کہا گیا کہ صرف وزیر اعظم کے حکم پر استغاثہ کی کارروائی کی گئی جو غیر آئینی ہے، آرٹیکل 6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا. تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کی کارروائی غیر آئینی ہے اور پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں سزا آئین اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے .عدالت نے قرار دیا کہ اٹھارویں ترمیم کے دوران آرٹیکل 6 میں تبدیلیاں کی گئیں اس لیے آرٹیکل 6 کا ماضی سے اطلاق نہیں کیا جاسکتا، خصوصی عدالت کی تشکیل اور کیس کو چلانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے.ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل اور پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں دی گئی سزا کو غیر آئینی قرار دے دیا جبکہ عدالت نے اسپیشل کورٹ لاءایکٹ 1976 کی شق 9 کو بھی کالعدم قرار دے دیا یاد رہے 13 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیاتھا. سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کےخلاف درخواست دائرکی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی نوازشریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.